Urdu Community of Steemit by @mani158 المزاح فی الکلام کالملح فی الطعام

in Urdu Community25 days ago

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اُردو کمیونٹی کے تمام سینئرز و جونیئر ز ممبران جارہی دل ❤️❤️ سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنا ما فی الضمیر پیش کرنے کے لیے یہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔میری دعا ہے اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کو بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ۔
جیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے کہ المزاح فی الکلام کالملح فی الطعام: کلام میں مزاح کو وہی مقام حاصل ہے جو کہ نمک کو کھانے میں ہے یعنی جیسے نمک کے بغیر کھانا بد ذائقہ ہوتا ہے بالکل اسی طرح مزاح کے بغیر کلام بھی پراثر اور شاندار نہیں ہو سکتا ۔مزاح کے بارے میں سیر حاصل بحث کی جا سکتی ہے لیکن اب یہاں طوالت سے بچنے کے لیے اتنا ہی کافی سمجھا جائے ۔
یہاں مزاح کا ایک تازہ شاہکار شامل کرنا چاہتا ہوں ۔احباب متوجہ ہوں ۔

             ## مزاحیہ فن پارہ 

ایک افسردہ و غمگین شخص گھر 🏠 میں داخل ہوتا ہے
1000014373.jpg
بیوی پوچھتی ہے خیریت ہے اتنے مغموم و پریشان کیوں ہو۔ خاوند جواب دیتا ہے بادشاہ نے اعلان کیا ہے جس نے دوسری شادی نہیں کی اس کا سر قلم کر دیا جائے گا ۔
بیوی:تو آپ خوش ہو جائیں اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کی شہادت قبول فرما لی ہے ۔
ہاہاہاہاہاہا ،،،۔۔۔۔۔۔

امید ہے اردو سے محبت کرنے والے ضرور پسند فرمائیں گے
والسلام
دعاؤں کا طلبگار
@mani158